بلدیاتی مسائل پرسندھ حکومت کی بوکھلاہٹ ہماری فتح ہے:سربراہ ايم کيوايم پاکستان فاروق ستار

 بلدیاتی مسائل پرسندھ حکومت کی بوکھلاہٹ ہماری فتح ہے:سربراہ ايم کيوايم پاکستان فاروق ستار

چيئرمين ضلع وسطی ريحان ہاشمی کی جانب سے دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرفاروق ستارکا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی ميں بلدياتی مسائل پرحکومت کی بوکھلاہٹ ہماری فتح ہے،وزيراعلی سندھ کے اعصاب پروسيم اخترسوارہيں . فاروق ستارنے کہا کہ سوچ رہے ہيں کہ ٹيکس دينا بند کرديں انہوں نے دوہزاراٹھارہ ميں شاندارکاميابی کی نويد سناتے ہوئے کہا کہ آنے والا وزيراعلیٰ ہمارا ہوگا. اس موقع پرمئيرکراچی وسيم اخترکا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کے ايم سی سے انتخابات مانگنے کے بجائے سپريم کورٹ کوجواب دے. دعوت افطارميں چئيرمين وسطی ريحان ہاشمی سميت ايم کيوايم کے اراکين قومی وصوبائی اسمبلی موجود تھے

Most Popular