نواز لیگی حکومت غریب ملازمین کا نوالا چھین کر اپنی مراعات میں اضافہ کر رہی ہے۔ سردارعتیق احمد خان

نواز لیگی حکومت غریب ملازمین کا نوالا چھین کر اپنی مراعات میں اضافہ کر رہی ہے۔ سردارعتیق احمد خان

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ نواز لیگی حکومت غریب ملازمین کا نوالا چھین کر اپنی مراعات میں اضافہ کر رہی ہے ۔ریاستی ملازمین مسائل سے دوچار جبکہ حکومتی ممبران اپنی مراعات میں اضافے کے بلات اسمبلی میں پیش کر رہے ہیں ۔محکمہ اکلاس کے 600ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہوں کی عد م ادائیگی اور پنشن نہ ملنا سراسر زیادتی ہے ،ماہ صیام میں حکومت ملازمین کے حال پررحم کرتے ہوئے انہیں فی الفور تنخواہوںاور پنشن کی ادائیگی یقینی بنائے،تنخواہ اور پنشن کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین معاشی بدحالی کا شکار،حکومتی عدم توجہ کے باعث مسائل جنم لے رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مظفرآباد میں محکمہ اکلاس کے ملازمین کے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کی،سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ نواز لیگی حکومت ملازمین کو انتقام کا نشانہ بنانے سے بازرہے ،این ٹی ایس کے نام پر کئی سو اساتذہ باہر ہیں ایڈہاک ملازمین کو تاحال مستقل نہیں کیاجارہا ،لیڈی ہیلتھ ورکرز کو وعدوں کے باوجود نارمل میزانیہ پر نہیں لایا جاسکا،حالیہ دنوں میں غیر جریدہ ملازمین کے یوٹیلٹی الائونس کا نوٹیفکیشن جاری کر کے ختم کر دیا گیا ،مسلم کانفرنس کے دور حکومت میں اساتذہ کو ٹائم سکیل اور ٹیچنگ الائونس کا دیاتھا جس کو موجودہ حکومت ختم کرنے کے درپے ہے ،بہبود آبادی و سوشل ویلفیئر کے ملازمین کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،حکومت فی الفور ملازمین کے جملہ مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے ،مسلم کانفرنس ملازمین کے مسائل کیلئے ہر فورم پر آواز اُٹھائے گی ،آزادکشمیر کے مختلف محکمہ جات میں تعینات ہزاروں عارضی /ورکچارج ملازمین کا مستقل دائو پر لگا دیا گیا ،ملازمین بارے بنائی گئی کابینہ سب کمیٹی بھی ملازمین کے مستقل کا فیصلہ کرنے کے بجائے لیت ولعل سے کام لے رہی ہے ،اس موقع پر انہوں نے متاثرہ ملازمین کے وفود کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ان کے جائز حقوق کیلئے اسمبلی کے اندر ،اور باہر آواز سربلند کرتے رہیں گے۔

Most Popular