رحمن ملک کا جے آئی ٹی میں حقائق سامنے لانے کا اعلان

رحمن ملک کا جے آئی ٹی میں حقائق سامنے لانے کا اعلان

سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے پاناما جے آئی ٹی میں پیش ہو کر مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان کر دیا ، ان کا کہنا تھا کہ کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے 23جون کو جے آئی ٹی میں پیش ہوکر حقائق سامنے رکھوں گا ۔ سینیٹر رحمن ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ شریف خاندان بارے اپنی تحقیقاتی رپورٹ کو تحریری طور پر تسلیم کر چکا ہوں ۔ جے آئی ٹی کو بھی مراسلہ کرکے تحقیقاتی رپورٹ کے حقائق کا اعتراف کیا ہے ۔ رحمن ملک نے کہا کہ چوہدری اعتزاز احسن سمیت کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے ، میں اپنی رپورٹ پر قائم ہوں ، قوم دیکھ لے گی کہ 23جون کو جے آئی ٹی میں پیش ہو کر مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دوں گا ۔ رحمن ملک نے کہا کہ ان کے بارے میں جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے حوالے سے شکوک و شہبات پیدا نہ کیے جائیں ، ورنہ قانونی چارہ جوئی کرسکتا ہوں ۔ میرٹ پر جے آئی ٹی کے سامنے اپنی تحقیقاتی رپورٹ کے حقائق رکھوں گا ۔

Most Popular