جے آئی ٹی کا وزیراعظم کے ساتھ رویہ جانبداری کا ثبوت ہے،فیصلہ عدالت نے کرنا جے آئی ٹی نے صرف رپورٹ دینی ہے,وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کا وزیراعظم کے ساتھ رویہ جانبدارانہ ہے،جے آئی ٹی کے کچھ ممبران کا مسلم لیگ ق سے تعلق رہا ہے،انھوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے رویے کیخلاف ہم عدالت سے رجوع کرتے رہیں گے،فیصلہ عدالت نے کرنا جے آئی ٹی نے صرف رپورٹ دینی ہے,مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیزکا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے دی گئی منی ٹریل کی تاریخ میں تضاد ہے،عمران خان نتھیا گلی سے واپس آئیں، انسداد دہشتگردی کی عدالت ان کا انتظارکررہی ہے،انھوں نے کہا کہ اگرخان صاحب نے کوئی جرم نہیں کیا توڈرتے کیوں ہیں, مسلم لیگی رہنماوں کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم پیش نہیں ہونگے جبکہ وزیراعظم بغیرکسی پروٹوکول کے جے آئی ٹی میں پیش ہوئے،جمہوریت کومضبوط کرنے کے لیے وزیراعظم نے قانون کا احترام کیا