نوازشریف سے زیادہ چین کے دورے انہوں نے کیے. میاں صاحب کو چاہیے کہ نیویارک ٹائمز کی خبر کا جواب دیں,آصف زرداری

 نوازشریف سے زیادہ چین کے دورے انہوں نے کیے. میاں صاحب کو چاہیے کہ نیویارک ٹائمز کی خبر کا جواب دیں,آصف زرداری


پشاور میں اے این پی رہنما غلام بلور کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں آصف زرداری نے عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ اننگ اننگ کا میچ نہیں ہے۔ پشاورمیں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ نوازشریف سے زیادہ چین کے دورے انہوں نے کیے۔ ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نیویارک ٹائمزکی خبر کا جواب دیں۔ سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور پشاور سے ان کا قریبی تعلق ہے۔ پشاور میں پختونوں نے انہیں بہت پیار دیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ بہت شور مچاتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی لے آئے ہیں لیکن انہیں پشاور میں بھی تبدیلی نظر نہیں آئی, صحافیوں سے گفتگو کے بعد آصف زرداری نے پارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان کی رہائش گاہ پر اے پی ایس شہدا کے والدین سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق صدر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور شہدا کے والدین سے باتیں کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ اس موقع پر اے پی ایس کے شہید بچوں کے والدین نے آصف زرداری کو اپنے احساسات اور مسائل سے بھی آگاہ کیا

Most Popular