وزیراعظم کے نام پر ڈرامہ چل رہا ہے نام کسی کا ہے حکومت کوئی اور چلا رہا ہے: بابراعوان
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے مسلم لیگ ن پر خوب تنقید کی ،، بابر اعوان کا کہنا تھ اکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے استقبال کے لیے جتنے لوگ باہر آئے سب کو پتہ ہے،،نواز کی کرپشن کو کوئی سپورٹ نہیں کر رہا،،ایک صوبے کے لوگوں کو دوسرے صوبے میں مارا جا رہا ہے،،اس پر بات کرنے کیلئے وزیر اعظم کے پاس وقت نہیں، بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ بے معنی ہوگئی ہے،،وزیر اعظم کے نام پر ڈرامہ چل رہا ہے نام کسی کا ہے حکم کوئی اور چلا رہا ہے،، بابر اعوان نے کہا کہ بروقت انتخابات آئین کا تقاضا ہیں جلد انتخابات ہونے چاہیں