عمران خان جلد ہی نا اہل ہو جائیں گے۔ بانی رہنما نے پیشن گوئی کردی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو ابھی تک بیرون ملک سے پیسے آ رہے ہیں، برطانیہ میں تحریک انصاف کا اکاونٹ ابھی بھی کھلا ہے، پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ میں بڑی جعل سازی کی گئی، جسکا جھوٹا ریکارڈ پیش کیا گیا، شوکت خانم اسپتال کے ڈونر کا نام بھی پی ٹی آئی کے ڈونرز لسٹ میں شامل کیا گیا، تحریک انصاف عمران خان کی ذاتی جماعت نہیں ہے، اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ عمران خان نا اہل ہونے جارہے ہیں، عمران خان کی کمپنیوں سے متعلق امریکی سفیر کو خط لکھ رہے ہیں، بہت جلد فیصلہ ہو جائے گا اور عمران خان بھی سیاست نہیں کر سکیں گے، پارٹی فنڈنگ کے دستاویزات میں جعل سازی نہیں تو سپریم کورٹ میں بلایا جائے