سترہ ارب کرپشن کیس کی سماعت سابق چیف جسٹس کے انتقال کے باعث ملتوی
کراچی احتساب عدالت میں سترہ ارب کرپشن کیس میں ڈاکٹرعاصم سمیت دیگر ملزمان کے خلاف سماعت ہوئی، عدالت میں بشارت مرزا اوردیگر ملزمان پیش ہوئے، عدالت میں وکلا کی جانب سے استدعا کی گئی کہ سابق چیف جسٹس میاں اجمل کا انتقال ہوگیا ہے کیس کی سماعت ملتوی کردی جائے، عدالت نے 17 ارب کرپشن کیس کی سماعت 20 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی، واضح رہےکہ نیب کو عدالت نے گزشتہ سماعت میں اصل دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا تھا