پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چھبیس اکتوبر کوالیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کا اہم اجلاس بنی گالہ میں ہوا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے اجلاس کی صدارت کی۔ ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کے مطابق 26 اکتوبر کو رضاکارانہ طور پرعمران خان نے الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت پرالیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کیخلاف کارروائی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ انتخابی قوانین پر عملدرآمد اور انتخابات کا شفاف انعقاد الیکشن کمیشن کا بنیادی فریضہ ہے۔ الیکشن کمیشن اپنے بنیادی فریضہ کی انجام دہی میں ناکام رہا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر بعض مقدمات میں غیر معمولی سرگرمی اور بعض میں بے عملی سے تحریک انصاف کو پہنچنے والے نقصان کا احساس کریں۔ پارٹی ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات سے کچھ نہیں سیکھا، الیکشن کمیشن عدالتی کمیشن کی جانب سے دریافت کیے گئے 40سے زائد نقائص کی درستگی میں بھی ناکام رہا۔ چیف الیکشن کمشنر نے 120اور 122کے ضمنی انتخابات میں ''ن لیگ'' کے ہاتھوں قانون شکنی کو مکمل نظر انداز کیا