تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد عندلیب عباس کے ہمراہ الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچیں
تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد عندلیب عباس کے ہمراہ الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچیں اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہوئیں،،، ریٹرنگ آفیسر نے ضروری کارروائی کے بعد پی ٹی آئی امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے۔۔ الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نوازنے نامزدگی سے متعلق تمام فارمز نہیں بھرے،،،ن لیگ کی امیدوارکلثوم نواز پر پچیس اعتراضات لگائےہیں، بیگم کلثوم نواز کو قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی،، یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ان کا مقابلہ پیسے والوں سے ہے ، ہم ووٹ خریدتے نہیں مانگتے ہیں، امید ہے سترہ ستمبر کو تحریک انصاف کامیاب ہو گی۔کلثوم نواز کی لندن روانگی کے سوال پر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کو معلوم ہو گیا کہ حالات اچھے نہیں اس لئے وہ لندن چلی گئیں
اس سے پہلے پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کی جانب سے یاسمین راشد پر اعتراضات لگائے گئے تھے تاہم انہوں نے اپنے اعتراضات واپس لے لئے