ایم کیوایم رکن صوبائی اسمبلی کامران اختر فاروقی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

 ایم کیوایم رکن صوبائی اسمبلی کامران اختر فاروقی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی کامران اختر فاروقی کو پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت کا بتایا کہ ملزم کو نارتھ ناظم آباد سے حراست میں لیا گیا تھا، ملزم کیخلاف غیرقانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔ ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کا مؤقف سننے کے بعد ایم پی اے کامران اختر فاروقی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ ملزم پر عزیربلوچ کے کارندوں کے قتل، غیرقانونی اسلحہ اوردھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمات درج ہیں۔ سماعت کے بعد کامران اختر فاروقی کا کہنا تھا کہ انکے خلاف درج مقدمات جھوٹے اوربے بنیاد ہیں، انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے۔

Most Popular