تبدیلی باتوں سے نہیں عملی اقدامات سے آتی ہے:مولا بخش چانڈیو

 تبدیلی باتوں سے نہیں عملی اقدامات سے آتی ہے:مولا بخش چانڈیو

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وزارت اطلاعات سندھ میں کوشش کے بعد بھی صحافیوں کی تربیت کا پروگرام شروع نہیں کراسکا۔ صوبے میں اقلیتوں کے تحفظ کیلئے سندھ اسمبلی سے بل پاس کرایا گیا ہے۔ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سندھ میں کاروکاری کی رسم کسی حد تک ختم ہورہی ہے۔ لاہور میں اقلیتو ں کی آبادی کو آگ لگائی گئی .۔ پنجاب میں بدامنی عروج پر ہے . شہباز شریف کو اب پنجاب کے حالات نظر نہیں آتے۔ تبدیلی باتیں کرنے سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے آتی ہے۔

Most Popular