سید خورشید شاہ نے نکیال سیکٹر ایل او سی ازاد کشمیر میں سکول وین پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت

 سید خورشید شاہ نے نکیال سیکٹر ایل او سی ازاد کشمیر میں سکول وین پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت



اپنے ایک بیان میں سید خوشید شاہ نے بھارتی فوج کی جانب سے معصوم بچوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی،،، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کھلی دہشت گردی پر اتر آیا ہے، امن پسند قوموں کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہئے،،، بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے اور ہمیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر مجبور نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ ان حالات میں وزارت خارجہ اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہی،،، ملک کی دو اہم ترین وزارتوں کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے ہم اپنے بیرونی اور اندرونی دشمنوں کی زد پر ہیں۔

Most Popular