قومیں سڑکوں اور پلوں پر نہیں، انسانوں پر سرمایہ کاری سے بنتی ہیں، عمران خان

 قومیں سڑکوں اور پلوں پر نہیں، انسانوں پر سرمایہ کاری سے بنتی ہیں، عمران خان


نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کو آگے بڑھانے کیلئے تعلیم پر توجہ دینا ہو گی،، افسوس کہ ہمارے ملک میں سکول پیسہ بنانے والی دکانیں بن چکی ہیں۔ سڑکوں اور پلوں پر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے اور اورنج ٹرین جیسے منصوبے بنائے جا رہے ہیں جبکہ ملک میں ڈھائی کروڑ بچے اب بھی تعلیم سے محروم ہیں قومیں سڑکوں اور پلوں پر نہیں بلکہ انسانوں پر سرمایہ کاری سے بنتی ہیں،،، یہ ملک تب ہی آگے بڑھے گا جب تعلیم پر توجہ دی جائے گی۔
کپتان کا کہنا تھا کہ وہ پاناما لیکس کے معاملے سے فارغ ہو کر تعلیم پر توجہ دیں گے،،، ہارنے سے نا ڈرنے والا شخص ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے اور جو ہار سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔ چیمپئن برے وقت میں ہمت نہیں ہارتا اور ہاتھ کھڑے نہیں کرتا بلکہ وہ اپنی خامیوں اور غلطیوں سے سیکھتا ہے

Most Popular