وزیرمملکت پانی وب جلی عابد شیرعلی نے سیاسی مخالفین پر بجلیاں گرا دیں

وزیرمملکت پانی وب جلی عابد شیرعلی نے سیاسی مخالفین پر بجلیاں گرا دیں

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا،،، انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے اسپیکر کے ساتھ بدتمیزی بھی کی، انہوں نے اسمبلی پر دھاوا بولا، آئین کی کتاب کو پھاڑنا بہت افسوسناک عمل ہے، ہم نے کبھی آئین کو استعمال نہیں کیا،،، شاہ محمود قریشی کو دربار کے غلوں سے پلنے کا طعنہ دیتے ہوئے بولے کہ یہ لوگ ذکوۃ پر پلنے والے ہیں،،، وزیراعظم نےاپنےآپ سمیت خاندان کواحتساب کیلئےپیش کردیا،، جب کمیشن کی بات ہوئی تووہ کمیشن سے بھاگ گئے، الزام تراشیوں کےعلاوہ عدالت میں کچھ نہیں کیاگیا، یہ وہ لوگ ہیں جواپنےمفادات کی خاطر سیاست کرتےہیں، عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید خود محکمہ اوقاف کی زمین پر رہتے ہیں، وزارت کے دوران کروڑوں روپے ہڑپ کئے،،، ماضی میں ملک کو لوٹا گیا،۔۔۔ جو لوگ پیسے لے کر بھاگے ہیں ان کا احتساب ہوگا، ہماری لیڈر شپ پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں،،، مخالفین صرف یہ چاہتے ہیں کہ جمہوریت کو تباہ کیا جائے۔

Most Popular