کراچی کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کیخلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت

کراچی کی  احتساب عدالت نے سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کیخلاف  کرپشن ریفرنس کی سماعت

کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعلات شرجیل انعام میمن کیخلاف پانچ ارب روپے سے زائد کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مقدمے میں مفرور ملزمہ انیتا بلوچ کو اشتہاری قرار دیا جائے۔ ملزمہ کیخلاف اشتہار شائع کرانے کا حکم دیا جائے۔ انیتا بلوچ محکمہ اطلاعات میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھیں۔عدالت نے تفتیشی افسر کا موقف سنتے ہوئے ملزمہ انیتا بلوچ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریفرنس پر مزید سماعت سات جنوری تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ شرجیل انعام میمن نے کیس میں چھبیس دسمبر تک سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

Most Popular