سابق صدر آصف علی زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے

سابق صدر آصف علی زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے

سابق صدر آصف علی زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں, سابق صدر نے کراچی پہنچتے ہی وزیراعلیٰ سندھ سے سیہون شریف مزار میں ہونیوالے دھماکے کے حوالے سے بریفنگ لی۔مراد علی شاہ نے ان کو اب تک کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سیہون شریف دھماکے کے افسوس میں تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا۔ جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سہیون شریف کیلئے چلے گئے۔ ان کے ہمراہ سندھ کابینہ کے وزراء جبکہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی بھی ہیں

Most Popular