لعل شہباز قلندر کےمزارپرحملہ امت مسلمہ اوراسلام پر حملہ ہے دہشت گردی کرنے والے دین اورملک کے دشمن ہیں,امیر جماعت اسلامی سراج الحق

 لعل شہباز قلندر کےمزارپرحملہ امت مسلمہ اوراسلام پر حملہ ہے دہشت گردی کرنے والے دین اورملک کے دشمن ہیں,امیر جماعت اسلامی سراج الحق

منصورہ لاہورمیں خوشحال پاکستان فنڈ مہم کےافتتاح کےموقع پر میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہناتھا کہ لال شہباز قلندر امت مسلمہ کے لیے محبت کی علامت ہیں، ان کے مزار پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے،دودن میں چار دھماکوں کا مطلب دشمن کی ہر جگہ پہنچ ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کےسامنے دھماکا حکومتی بےبسی ظاہر کرتا ہے،انہوں نےکہا کہ نیشنل ایکشن پلان کامقصد دہشت گردی کا خاتمہ تھا مگرحکومت اس میں ناکام دکھائی دتی ہے,سراج الحق نےکہا کہ حکومت کسی بھی مسئلے میں ون ویلنگ نہ کرے۔فوجی عدالتوں کےقیام میں توسیع کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو دوبارہ اعتماد میں لینا ناگزیرہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ جب تک کشمیر میں ظلم ہورہا ہے تب تک بھارت سے تجارت اور کسی بھی قسم کے تعلقات جائز نہیں

Most Popular