پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں دہشت گرد گروپ جماعت الاحرار ملوث ہے۔ سرتاج عزیز

پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں دہشت گرد گروپ جماعت الاحرار ملوث ہے۔ سرتاج عزیز

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کاافغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف عتوار سے ٹیلی فون پررابطہ،مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوںمیںدہشت گرد گروپ جماعت الاحرار ملوث ہے، پاکستان کے بار بارکہنے کے باوجود افغان حکومت کی طرف سے جماعت الاحرارکی سرگرمیاں روکنے کیلیے توجہ نہیں دی گئی، پاکستان کی حکومت اور عوام ملک کے مختلف حصوں پر ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی وجہ سے غمزدہ ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے جمعہ کو افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف عتوار سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ملک کے مختلف حصوں پر ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی وجہ سے غمزدہ ہیں ان واقعات میں کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں انہوں نے افغان قومی سلامتی کے مشیر کو کہا کہ ان دہشت گردانہ حملوںکے پیچھے دہشت گرد گروپ جماعت الاحرار ملوث ہے اور یہ گروپ افغانستان میں اپنی محفوظ پناہ گاہوں سے پاکستان میں حملے کروا رہا ہے اور حکومت پاکستان کی طرف سے افغان حکومت کو بار بار اس گروپ کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے کہا گیا ہے لیکن افغان حکومت کی طرف سے اس پر توجہ نہیں دی گئی اس حوالے سے پاکستان نے ایکشن لینے کے لیے افغان حکومت کو جماعت الاحرار کے دہشت گردوں کی فہرست بھی دی ہے۔سرتاج عزیز نے کہا کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے اور اس کے خاتمے کے لیے قریبی تعاون ضروری ہے اس کے لیے یہ اہم ہے کہ افغان حکومت اس طرح کے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے اور اس بات کا عزم کرے کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کی جائیگی۔مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ جس کے لیے سرحد پر دہشت گردوں کی نقل و حمل روکنے کے لیے موثر بارڈر مینجمنٹ کی ضرورت ہے۔افغان قومی سلامتی کے مشیر نے اپنی حکومت کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Most Popular