وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہےکہ نیشنل سیکورٹی پالیسی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، ایک ڈرون حملےنےطالبان سےمذاکراتی عمل کو متاثر کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہےکہ نیشنل سیکورٹی پالیسی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، ایک ڈرون حملےنےطالبان سےمذاکراتی عمل کو متاثر کیا۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں افسران سےخطاب کرتےہوئےوفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نےکہا ہےکہ اے پی سی کی متفقہ رائےسےمزاکراتی عمل شروع کیا تھا، لیکن ایک ڈرون حملےسےیہ عمل متاثرہوا۔ اب حکومت نےایک بار پھر مذاکراتی عمل شروع کر دیا ہے، طالبان کے خلاف طاقت کااستعمال آخری آپشن ہوگا۔ ڈرون حملوں سےپاک امریکہ تعلقات متاثرہورہےہیں۔ دوٹوک الفاظ میں کہی دیا ہے کہ ڈرون حملے بندکئے جائیں۔ نیشنل سیکورٹی پالیسی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular