ڈاکٹر عاصم کو لندن جانے کی اجازت مل گئی۔
سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لئے لندن جانے کی اجازت مل گئی۔بدھ کو احتساب عدالت نے درخواست منظور کر لی۔عدالت نے ڈاکٹرعاصم کو لندن جانے کے لئے 15روز کی اجازت دے دی ، عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو 60 لاکھ روپے زیر ضمانت جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔ڈاکٹر عاصم کو 20 جنوری سے 5 فروری تک کی اجازت دی گئی ہے۔ ان کے خلاف احتساب عدالت میں 2 ریفرنس زیر سماعت ہیں۔ بیرون ملک قیام کے دوران ڈاکٹر عاصم کو حاضری سے استثنی حاصل ہوگا۔ڈاکٹر عاصم نے عدالت سے 20 فروری تک لندن جانے کی اجازت مانگی تھی۔ درخواست میںموقف اختیار کیا تھا کہ انہیں ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہے۔ ایک بار ان کی سرجری بھی ہو چکی ہے جبکہ مزید ایک سرجری ابھی ہونا باقی ہے۔