ن لیگ سلطنتِ شریفیہ کا سیاسی لشکر ہے,ایک بھائی کو عدلیہ نے نااہل کیا دوسرے بھائی نے 14 بے گناہوں پر فائرنگ کرائی، ڈاکٹر طاہر القادی
لاہور میں مال روڈ پر احتجاجی دھرنے کے پہلے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری ن لیگ پر خوب گرجے برسے، بولے، آج ہم سب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف دلانے جمع ہوئے ہیں، ہم ملک کا امن خراب نہیں کرنا چاہتے ، ، اگر ایسا کرنا ہوتا تو نواز شریف اور شہباز شریف کو جاتی امرا سے باہر ایک قدم رکھنے کی جرات نہ ہوتی، ، چاہتے ہیں قانون عوام اور نوازشریف کے بچوں سمیت سب کے لیے برابر ہو،،ان کا کہنا تھا کہ ہمارا شیوہ نہ توڑ پھوڑ ہے نہ جلاؤ گھیراؤ ہے، ہمیں قانون ہاتھ میں لینا ہوتا تو سانحات برداشت نہ کرتے , ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ،، ن لیگ سلطنت شریفیہ کا سیا سی لشکر ہے،، انہوں نے دہشتگردی کا کلچر متعارف کرایا ہے، انہیں امن سے دشمنی ہے، پوری دنیا میں ایک سیاسی جماعت ایسی نہیں جس کا نام کسی شخص کے نام پر ہو، کیا پاکستان سلطنت شریفیہ کے لٹیروں کیلئے بناتھا؟, عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ ،ایک بھائی کو عدلیہ نے نااہل کیا دوسرے بھائی نے 14 بے گناہوں پر فائرنگ کرائی، ، گزشتہ 10سال میں ساڑھے 700 ارب روپے پنجاب پولیس کو دیے گئے، پولیس نے جاتی امرا کو تو تحفظ دیا لیکن غریبوں کو تحفظ نہیں دیا