اسحاق ڈار نے جے آئی ٹی کے خلاف اعتراضات جمع کرا دیے

 اسحاق ڈار نے  جے آئی ٹی کے خلاف اعتراضات  جمع کرا دیے

جے آئی ٹی پر ،اسحاق ڈار کے اعتراضات سامنے آ گئے ،،زیر خزانہ کے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکنامے میں ان کا ذکر نہیں تھا، اس بنیاد پر جے آئی ٹی رپورٹ مسترد ہونے کی مستحق ہے ،اعتراضات میں کہا گیا کہ ان کے اور ان کی اہلیہ سے متعلق ٹیکس ریکارڈ کی تفتیش نیب کر چکا ہے، خیرات کو ٹیکس چور قرار دینا افسوسناک ہے، اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ان کے تمام اثاثے جائز اور ریٹرن میں ظاہر ہیں، حقائق کو جھٹلا کر جے آئی ٹی نے غلط بیان کیا کہ انھوں نے ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کیے، اسحاق ڈار نے تحریری اعتراضات میں کہا ہے کہ ان سے متعلق رپورٹ کے متن کو مسترد کیا جائے اور ریلیف دیا جائے

وقت نیوز ویب نے اسحاق ڈار کے اعتراضات پر مبنی درخواست کی کاپی حاصل کر لی.

اسحاق ڈار نے اپنے بارے میں جے آئی ٹی کی سفارشات مسترد کرنے کی درخواست کی ہے.

جے آئی ٹی نے اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کیا. درخواست

جے آئی ٹی نے جمع کرائی گئی دستاویزات پر غور نہیں کیا. درخواست

اسحاق ڈار نے اپنی ٹیکس تفصیلات بهی درخواست کیساته جمع کرائی ہے. درخواست

Most Popular