کسی کو سپریم کورٹ پر حملہ کرنے دیں گے نہ ہی پانامہ فیصلے سے فرار ہونے دیں گے: بابر اعوان
مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور تحریک انصاف کے ڈاکٹر بابر اعوان میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں ملکی مجموعی صورتحال اور پانامہ لیکس کے بعد کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ بابر اعوان کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم کے استعفیٰ کیلئے قومی اتفاق رائے بڑھ رہا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے بھی وزیر اعظم کے استعفے کے مطالبے کی مکمل حمایت کی ہے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد نواز شریف کا منصب سے چمٹے رہنے کا کوئی جواز نہیں، نواز شریف جمہوریت کیلئے بوجھ اور ملکی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔،بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ،وہ چیئرمین تحریک انصاف کو چو دھری شجاعت سے ہونے والی گفتگو پر بریف بھی کریں گے
رہنما تحریک انصاف بابر اعوان نے کہا ہے کہ مریم گروپ نے نواز گروپ کو شکست دے دی، پاناما کیس میں کسی ایک جج نے بھی خلاف فیصلہ دیا تو نواز شریف نااہل ہوجائیں گے
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نااہلی کی زد میں صرف گارڈ فادر ون نہیں بلکہ گارڈ فادر ٹو بھی ہے، اگر پاناما کیس کی سماعت کرنے والے تین رکنی بنچ میں سے کسی ایک جج نے بھی نواز شریف کے خلاف فیصلہ دیا تو وہ نااہل ہوجائیں گے۔ مسلم لیگ نون میں دو گروپ بن چکے ہیں، مریم گروپ نے نواز گروپ کو شکست دے دی ہے
SO