معاشرے میں ہر فرد کو انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے: شہبازشریف

 معاشرے میں ہر فرد کو انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے: شہبازشریف

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عالمی یوم انصاف کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ دن منانے کا مقصد معاشرے میں انصاف کی اہمیت اور اس کی افادیت کے بارے شعور اجاگر کرنا ہے۔ آج نا انصافی کیخلاف جدوجہد میں قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین بھی پیش کرنا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ دین اسلام انصاف اعلیٰ اقد ار کے فروغ کا درس دیتا ہے۔ مساوات اور انصاف کی فراہمی دین اسلام کی بنیادی تعلیمات کا حصہ ہے۔ جن معاشروں میں انصاف کا حصول یقینی نہیں ہوتا ان معاشروں میں بگاڑ پیدا ہوجاتا ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ معاشرے میں ہر فرد کو انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انصاف پرمبنی معاشرہ ملک کی سماجی ، معاشرتی اور اقتصادی ترقی کیلئے ایک ناگزیر ستون ہے

Most Popular