جے آئی ٹی رپورٹ میں ہر جانب کرپشن ہی کرپشن ہے۔ سراج الحق

جے آئی ٹی رپورٹ میں ہر جانب کرپشن ہی کرپشن ہے۔ سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ جے آئی ٹی ارکان نے کسی خوف کے بغیر اپنا کام مکمل کیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں ہر جانب کرپشن ہی کرپشن ہے۔اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ چند لوگ کرپشن کیس میں جیلوں میں جائیں تو یہ تاریخی لمحہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آج بھی یہ مطالبہ کرتی ہے کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے اور ہم کسی تعصب، سیاسی دشمنی یا پارٹی مفاد نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف ہیں۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاناما اسکینڈل میں جس جس کا نام ہے سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ آئین کے 62اور 63کے مطابق تمام سیاستدانوں کی اسکریننگ ہونی چاہیے تاکہ کوئی کرپٹ پارلیمنٹ میں نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ محاصرے کریں گے، مگر ہم سپریم کورٹ کو اعتماد دلاتے ہیں کہ ہم اس کے ساتھ ہیں۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح اب کوئی ڈنڈا اٹھا کر سپریم کورٹ کی طرف نہیں آسکتا۔اس کیس کے نتیجے میں انشا اللہ پاکستان کرپشن فری بن جائے گا۔

Most Popular