جے آئی ٹی کے ثبوت مفروضوں پرمبنی ہیں۔ رانا ثنا اللہ

جے آئی ٹی کے ثبوت مفروضوں پرمبنی ہیں۔ رانا ثنا اللہ

وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے ثبوت مفروضوں اور من گھڑت کہانی پرمبنی ہیں۔ رپورٹ کا ہر ثبوت سپریم کورٹ کے سامنے رکھیں گے ۔ ملک اور آئین دشمن قوتوں کے ساتھ بھرپور جنگ لڑیں گے۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہاکہ جے آئی ٹی نواز شریف کے 36 سالہ سیاسی تاریخ میں ایک بھی کِک بیک یا کمیشن کا ثبوت حاصل نہیں کر سکی۔پنجاب کے وزیر قانون نے بتایاکہ ملک اور آئین دشمن قوتوں کے ساتھ بھرپور جنگ لڑیں گے۔ پوری پارلیمانی پارٹی اور ہر کارکن نواز شریف کے ساتھ ہے۔

Most Popular