پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں،تحریک انصاف آج تنہا نہیں ہے:شاہ محمود قریشی

پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں،تحریک انصاف آج تنہا نہیں ہے:شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔ججز اور سیاستدانوں پر اہم ذمہ داری ہے ،دعا ہے کہ سرخرو ہو جائیں۔۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان کرپشن کے بھنور سے نکل کر درست سمت کا رخ متعین کرے
تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ایک دن بھی مزید کرسی پر رہناملک کیلئے نقصان دہ ہے، ہم فائنل اور حتمی فیصلے کی طرف بڑھ رہے ہیں، لگتا ہے اب استعفیٰ دیا نہیں جائے گا لیا جائے گا
فیصل جاوید چودھری کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور ان کا خاندان کرپشن میں ملوث ہے،جیسے جیسے پاناما لیک ہوتا جارہا ہے میاں صاحب کا مستقبل تاریک ہوتا جارہا ہے۔

Most Popular