وزیراعظم مستعفی ہوکر مقدمات کا سامنا کریں۔ فاروق ستار

وزیراعظم مستعفی ہوکر مقدمات کا سامنا کریں۔ فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کواپنے عہدے سے مستعفی ہوکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔سپریم کورٹ میں پاناما جے آئی ٹی رپورٹ سے متعلق سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سب کی خواہش ہے کیس اپنے منطقی انجام تک پہنچے، وزیراعظم کو اخلاقی طور پر استعفیٰ دے کر اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرنا چاہئے۔سربراہ ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کیا تھا کہ اس معاملے پر اکٹھا اور ساتھ ہیں۔

Most Popular