پاکستان مسلم لیگ (ن )پوری طرح متحد ہے۔ خرم دستگیر
وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیرنے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ ۔ن لیگ پوری طرح متحد ہے اور پارٹی میں کوئی محاذ آرائی نہیں ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف پاکستانی عوام کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پرگامزن کیاہے۔خرم دستگیرنے کہاکہ وزیراعظم نے تحفظات کے باوجود آئین کی بالادستی کیلئے خود کو اور اپنے اہلخانہ کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش کیاہے۔