جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں ہے، سپریم کورٹ پاکستان کے آئین اورقانون کے مطابق فیصلہ دے گی: مریم اورنگزیب
سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں ہے، سپریم کورٹ پاکستان کے آئین اورقانون کے مطابق فیصلہ دے گی،، رپورٹ کے والیم 10 کو سپریم کورٹ سے بھی چھپایا جا رہا ہے، والیم 10 کو فراہم کرنے کی درخواست کی ہے ،، جے آئی ٹی کی سفارشات سپریم کورٹ پر لاگو نہیں ہوتیں،
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جن کی کرپشن کی داستانیں ہر ایک کی زبان میں ہیں ، وہ آئین کی پاسداری کی بات کیسے کر سکتا ہے ، جو احتساب اداروں کو تالے لگا دیتا ہے ، ایک اشتہاری کیسے ایسی بات کر سکتا ہے ، پی ٹی آئی نے غیر تصدیق شدہ دستاویزات جمع کروائی ہیں ، انکا جواب کون دے گا،
مریم اورنگزیب نے پشاور دھماکے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشتگردوں کے بزدلانہ وار ہیں ، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ،