جے آئی ٹی نے عدالتی اختیارات استعمال کئے،قانون کے مطابق جے ائی ٹی کے حاصل کئے گئے شواہد قابل قبول نہیں: حکومتی وکیل

جے آئی ٹی نے عدالتی اختیارات استعمال کئے،قانون کے مطابق جے ائی ٹی کے حاصل کئے گئے شواہد قابل قبول نہیں: حکومتی وکیل

حکومتی وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی نے عدالتی اختیارات استعمال کئے،قانون کے مطابق جے ائی ٹی کے حاصل کئے گئے شواہد قابل قبول نہیں،، ،پوری تحقیقات جے آئی ممبران کی بدنیتی کو ظاہر کرتی ہے، حکومتی وکیل نے درخواست میں الزام لگایا کہ جے آئی ٹی ممبران نے گواہی کے دوران گواہان کو ناصرف ہراساں کیا بلکہ ان کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا ،،،گواہوں پروزیر اعظم کے حق میں دیئے گئے بیانات واپس لینے کا دباو ڈال کر اپنی مرضی کے مطابق بیان لینے کی کوشش کی گئی ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ شریف فیملی کے خلاف غیر تصدیق شدہ دستاویزات اور زبانی معلومات سے نتائج اخذ کئےگئے،حدیبیہ پیپرز ملز پر لاھور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد تحقیقات نہیں کی جاسکتی،جبکہ غیر قانونی طور پر دستاویزات کے لئے چیئرمین نیب کو بلایا گیا۔۔درخواست میں کہا گیا ہے
غیر جانبدار تحقیقات کے بغیر فیئر ٹرائل نہیں ہو سکتا۔

Most Popular