جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پر نوازشریف کا استعفا چاہتی ہے,ان کا استعفا ملک اور قوم کے مفاد میں ہے,چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری

جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پر نوازشریف کا استعفا چاہتی ہے,ان کا استعفا ملک اور قوم کے مفاد میں ہے,چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پر نوازشریف کا استعفا چاہتی ہے۔ جمہوریت کے استحکام کیلیے ضروری ہے کہ نواز شریف استعفا دیں, ان کا استعفا ملک اور قوم کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سازش ہو رہی ہے تو حکومت بتائے کیا سازش ہو رہی ہے۔ حکومت احتساب اور شفافیت پر یقین نہیں رکھتی۔ نوازشریف کا رہنا نظام کیلیے خطرہ ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سمیت وزیراعظم کے کچھ حمایتی رہ گئے ہیں۔ امید ہے فضل الرحمان جلد وزیراعظم کی حمایت چھوڑ دیں گے۔ الیکشن دو ہزار اٹھارہ کی تیاریوں کے حوالے سے بلاول کا کہنا تھا کہ جلد ہی منشور کو مکمل کر لیں گے اور اسے قوم کے سامنے پیش کریں گے۔ اگلےالیکشن میں پیپلزپارٹی اچھے نتائج دے گی

Most Popular