نواز شریف نے عدالت اور اسمبلی میں جھوٹ بولا،پاناما میں شامل تمام افراد کا احتساب ہونا چاہیے,امیر جماعت اسلامی سراج الحق
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ
کیس پڑھے بغیر حکومت نے مٹھائیاں تقسیم کیں، نواز شریف نے اسمبلی میں جھوٹ بولا، انہیں امید نہیں تھی کہ جے آئی ٹی انکے خلاف رپورٹ دے گی، جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد ہمارے موقف کو تقویت پہنچی، معاملات درست سمت بڑھ رہے ہیں، حکومت انجام کو جارہی ہے، ہر آنے والا لمحہ حکومت کیلئے خطرہ ہے،پاناما میں شامل تمام افراد کا احتساب ہونا چاہیے, سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومتی وکلا کیس کو سیاسی ایشو کی طرف لانا چاہتے ہیں، جے آئی ٹی کا ہر صفحہ یہ بتا رہا ہے کہ آمدن تو موجود ہے مگر ذرائع موجود نہیں، حکومت خود کو سیاسی شہید بنانا چاہتی ہے، آج یہ لوگ آئین کو بھی ٹوتھ پک کی طرح استعمال کررہے ہیں، پاناما میں شامل تمام افراد کا احتساب ہونا چاہیے