وزیر اعظم کا پاناما میں ذکر تک نہیں لیکن پھر بھی خود ساختہ رپورٹ گھڑی گئی, عابد شیر علی
مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف خود ساختہ رپورٹ گھڑی گئی،انھوں نے کہا کہ پانامہ کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہونا تھی لیکن اپوزیشن کی جانب سے حکومت کامیڈیا ٹرائل کیا جاتا رہا ہے, عابد شیر علی نے کہا کہ عمران نامہ، شیخ رشید نامہ اور پرویز مشرف نامہ ماضی کا حصہ بن جائیں گے،سازشوں کو راولپنڈی کی گندی نالی میں پھینک دیں گے