شہباز شریف کو حدیبیہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے پر بلایا گیا۔ جہانگیر ترین
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے دعوی ٰکیا ہے کہ شہبازشریف کو حدیبیہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے پرجے آئی ٹی میں بلایا گیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ حدیبیہ معاملہ التوفیق انویسٹمنٹ فنڈز کے قرض کے ذریعے لندن کی جائیدادوں سے جڑا ہے۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ شریف خاندان کے افراد کی ایک ایک کرکے تلاشی لی جارہی ہے دیکھتے ہیں تفتیش میں شہباز شریف کیسی کارکردگی دکھاتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ تفتیش کی ساری کہانی پیشی کے بعد ملزم کی باڈی لینگویج سے واضح ہوگی۔