وزیراعلیٰ پنجاب جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے

وزیراعلیٰ پنجاب جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے

ے آئی ٹی کے سامنے چھوٹے میاں کی بڑی پیشی،،، وزیراعلی ٰ پنجاب شہباز شریف پاناما پیپرز کی تحقیقات سے متعلق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوئے، شہباز شریف بغیر پروٹوکول جوڈیشل اکیڈمی پہنچے، ان کے ہمراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار، حنیف عباسی بھی تھے،، جبکہ وزیر داخلہ چودھری نثار گاڑی چلارہے تھے، جوڈیشل اکیڈمی پہنچنے پر شہباز شریف نے ہاتھ ہلا کر میڈیا کا جواب دیا
شہباز شریف اکیلے ہی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، ذرائع کے مطابق وہ اپنے ہمراہ متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات لے کر گئے، جے آئی ٹی نے شہباز شریف کو بھجوائے گئے نوٹس میں چوہدری شوگر مل، رمضان شوگر مل، حدیبیہ پیپر ملز اور دیگر کاروبار سے متعلقہ دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی تھی، اس سے پہلے شہباز شریف سے وزیر داخلہ چودھری نثار نے ملاقات بھی کی جس میں پیشی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جوڈیشل اکیڈمی میں چھ رکنی ٹیم نے شہباز شریف کے سامنے حدیبیہ پیپر ملز اور گلف سٹیل ملز سے متعلق سوالات رکھے، ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کےکاروبار، اثاثوں اورٹیکس سے متعلق بھی سوالات شامل تھےادھر پولیس نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو جوڈیشل اکیڈمی جانے سے روک دیا،،، لیگی کارکنوں نے شہباز شریف کے حق میں شدید نعرہ بازی بھی کی

Most Popular