اداروں نے عمران خان کو الزامات لگانے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے:عابد شیر علی

  اداروں نے عمران خان کو الزامات لگانے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے:عابد شیر علی

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے مخالفین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا،،، انہوں نے کہا کہ اداروں نے عمران خان کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے، ہم پر بات ہو تو الزام جے آئی ٹی میں جاتا ہے ، عمران خان جو کچھ بھی کہیں ادارے ان کے خلاف نوٹس نہیں لیتے، چیف جسٹس کو عمران خان کے خلاف سوموٹو نوٹس لینا چاہیے، ،عابد شیر علی نے کہا کہ ایک شخص کو پگڑیاں اچھالنے کیلئے کھلاچھوڑدیاگیاہے حالانکہ وہ شخص خود سر سے پاؤں تک کرپشن میں ملوث ہے،عمران خان پاگلوں کی طرح ہرشخص پرالزام لگارہے ہیں

عابد شیر علی نے کہا کہ یہ کس منہ سے عوامی عدالت میں جائیں گے ، یہ تو خود اوپر سے نیچے تک کرپشن میں دھنسے ہوئے ہیں ، رات کو فالیں نکالتے ہیں کہ نوازشریف پیش نہیں ہوں گے، نوازشریف، پرویز مشرف نہیں کہ علاج کا بہانہ بناکر دبئی بھاگ جائیں ، مشرف نے نوازشریف اور ان کے اہلخانہ کا احتساب کیا ،،، مشرف کے10 سالہ دورمیں کوئی کیس نہیں بناتو جہازہائی جیکنگ کاکیس بنادیا گیا، رحمان ملک کی رپورٹوں پر مشرف نے نواز شریف کا ٹرائل کیا، آئین توڑنے والے مجرم کو کوئی نہیں پکڑتا
انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کے بزنس کونیشنلائز کرنے ، بزنس کو نقصان پہنچانے کا جواب کون دے گا، نواز شریف جلا وطن رہے اس کا جواب کون دے گا، تمام جماعتوں کا پرائم ٹارگٹ نواز شریف ہیں، میرا سوال ہے کیا ادارے عمران خان کے آگے بے بس ہیں؟ کیا زبان درازی کا اختیار ایک شخص کو دے دیا گیا ہے؟

Most Popular