آئین،قانون کےاحترام میں جے آئی ٹی میں پیش ہونا نواز شریف کیلئےفخرکی بات ہے،عمران خان کیلیےشرمناک بات ہے وہ ملزم ہیں:مریم اورنگزیب

 آئین،قانون کےاحترام میں جے آئی ٹی میں پیش ہونا نواز شریف کیلئےفخرکی بات ہے،عمران خان کیلیےشرمناک بات ہے وہ ملزم ہیں:مریم اورنگزیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب بھی دیگر لیگی رہنماؤں کی طرح وزیراعلی پنجاب سے اظہار یکجہتی کیلئے جوڈیشل اکیڈمی پہنچیں، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان کےتیسری دفعہ منتخب ہونیوالےوزیراعظم ہیں ،ان کا احتساب مشرف اورپیپلزپارٹی کےدور میں بھی ہوا، وزیراعظم پہلے بھی سرخرو ہوئے اب بھی ہونگے، جےآئی ٹی کاکوئی بھی فیصلہ تحفظات کا جواب دیےبغیرنامکمل ہوگا۔ وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی قانون کو نہیں مانتے ،،وہ یہ تاثر دے رہے تھے کہ شریف فیملی تحقیقات کے عمل کو مکمل نہیں ہونے دے گی، وہ خودانسداددہشتگردی عدالت،الیکشن کمیشن سےبھاگے ہوئے ہیں۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ شریف فیملی نے آئینی اور قانونی راستہ اختیار کیا،وزیراعظم کے خاندان کے اعتراضات آئینی و قانونی ہیں، عمران خان بہکی بہکی باتیں کررہےہیں،،، وزیراعظم کبھی احتساب سےنہیں گھبرائے،امیدہےسپریم کورٹ نوٹس لےکرہمارےتحفظات دورکرےگی ،

Most Popular