نوازشریف اورشہبازشریف جےآئی ٹی میں میچ ہارچکےہیں: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

نوازشریف اورشہبازشریف جےآئی ٹی میں میچ ہارچکےہیں: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان


بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پانامہ انکشافات تحریک انصاف نے نہیں کیے پوری دنیا میں لوگوں کی خفیہ پراپرٹی سامنے آئی ہے،انھوں نے کہا کہ جب پانامہ میں ان کے فلیٹس کا انکشاف ہوا توسلمان شہبازاورمریم نواز نے ٹی وی پرکہا کہ ہماری کوئی پراپرٹی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران کو جب محسوس ہوا کہ یہ جے آئی ٹی میں بھی میچ ہارچکے ہیں توانہوں نے الزام لگانے شروع کردیے،ضیاالحق کی خدمت کے بعد شریف برادران نے بارہ سالوں میں درجنوں فیکٹریاں بنائیں،عمران خان نے کہا کہ یہ مافیا والا سوٹ اورٹوپی پہن کرعوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جس طرح ایک میڈیا چینل جے آئی ٹی کی کوریج کررہاہے کیا میڈیا کا کام کرپٹ خاندان کو بچانا ہے؟کرپشن سے ملک تباہ ہوگیا ہے میڈیا کا کام ان لوگوں کا دفاع کرنا نہیں ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بچہ بچہ جانتا ہے کہ شریف برادران جھوٹ بول رہے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ کہ وہ جان پرکھیل کرتاریخ رقم کر رہے ہیں،اس موقع پرعمران خان نے احمد یارہراج کوتحریک انصاف میں شمولیت پرخوش آمدید کہا۔

Most Popular