خیبرپختونخوا پولیس ہمارا فخرہے، ایسی فورس بنانے پرناصردرانی کا شکرگزارہوں۔ عمران خان

خیبرپختونخوا پولیس ہمارا فخرہے، ایسی فورس بنانے پرناصردرانی کا شکرگزارہوں۔ عمران خان

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ناصر درانی ریٹائر ہوگئے لیکن ان کی یٹائر منٹ اور ان کو جدا ہوتے دیکھ کردل افسردہ ہے ،پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سبکدوش ہونے والے خیبرپختونخوا کے آئی جی ناصردرانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ناصردرانی کو جدا ہوتے دیکھ کر دل افسردہ ہے کیونکہ پختونخوا پولیس کوپروفیشنل فورس بنانے میں ناصردرانی نے انتھک محنت کی۔عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس ہمارا فخرہے، ایسی فورس بنانے پرناصر درانی کے شکرگذارہیں، ناصردرانی نے ثابت کیا ہے کہ ذرا نم ہو تویہ مٹی بڑی ذرخیزہے ساقی، قابل افسران کوموزوں ماحول فراہم کیا جائے تووہ عالمی معیارکا ادارہ دے سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قابلیت کی جگہ ذاتی وفاداری کومعیاربنا کرنوازحکومت ریاستی ادارے تباہ کررہی ہے اوراسی وجہ سے شریف پنجاب میں اداروں کو پیشہ وارانہ خطوط پراستوارکرنے میں ناکام رہے ہیں۔

Most Popular