جین کا بیلٹ اینڈ روڈ کا نظریہ انسانی بھلائی، اقوام عالم کی عزت نفس اور خود مختاری پر مبنی عظیم دستاویز ہے:شہباز شریف

جین کا بیلٹ اینڈ روڈ کا نظریہ انسانی بھلائی، اقوام عالم کی عزت نفس اور خود مختاری پر مبنی عظیم دستاویز ہے:شہباز شریف

چین کےشہرتیانجن میں پنجاب حکومت کے زیر اہتمام بزنس کانفرنس اورروڈ شو کا انعقاد کیا گیا ، جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈکا مقصد چند منتخب اقوام کو اپنے دائرے میں شامل کر کے مخصوص عزائم کو عملی جامہ پہنانا نہیں یہ منصوبہ ماضی میں ہونیوالے عالمی معاہدوں اورپروگراموں کے برعکس مثبت جذبوں اوربنی نو ع انسان کی مجموعی بہبود کیلئے خوش آئند ہے،
انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے چینی صدر شی جن پنگ کا خطاب ان کی قائدانہ عظمت،فراست،مستقل شناسی اورتاریخ کے ادراک کا عکاس تھا ، چین دوسروں کے معاملات میں دخل دینے اوران پر اپنا موقف مسلط کرنے پر یقین نہیں رکھتا اور نہ ہی دوسرے ممالک سے تعاون کرتے ہوئے انہیں شرائط کا پابند بناتا ہےوزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ماؤزے تنگ سے لیکرموجودہ صدر شی جن پنگ تک چینی تاریخ کے مختلف ادوار میں چین کی قیادت نے ہوا کے رخ کی پروانہ کرتے ہوئے انقلابی فیصلے کیے

Most Popular