سوشل میڈیا والوں کے لیے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے لیگل سیل قائم کردیا

 سوشل میڈیا والوں کے لیے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے لیگل سیل قائم کردیا

وزارت داخلہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں پر تنقید کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اشارہ دیاگیا، جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے سوشل میڈیا کے لیے لیگل سیل قائم کردیا ہے،،،، فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر آواز اٹھانے والوں کی گرفتاریاں ناقابل قبول ہیں، سوشل میڈیا کی آڑ میں کسی کی آواز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو مفت قانونی مدد فراہم کریں گے۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا جن کے خلاف کارروائی ہو وہ لیگل سیل سے رابطہ کریں۔ پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد لاک ڈاؤن کے موقع پر بھی وکلاء کا ایک پینل تشکیل دیا تھا جو گرفتاری کی صورت اور قانونی معاونت کے لیے فری دستیاب تھے۔

Most Popular