وزیراعظم نوازشریف سے ملکی اورعالمی امور نہیں چلائے جارہے، موجودہ حکومت نااہل ہے، آئندہ الیکشن میں پورا پاکستان جیت کر دکھاؤں گا,آصف زرداری

 وزیراعظم  نوازشریف سے ملکی اورعالمی امور نہیں چلائے جارہے، موجودہ حکومت نااہل ہے، آئندہ الیکشن میں پورا پاکستان جیت کر دکھاؤں گا,آصف زرداری

پشاورمیں پریس کانفرن کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کی انکوائری رپورٹ منظر عام لائی جائے۔۔ان کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد فوجی عدالتیں بنانے کا فیصلہ کیا،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج اورقوم کے ساتھ کھڑے ہیں,ان کا کہنا تھا کہ
خیبرپختونخوامیں کہیں بھی نیاپاکستان نظر نہیں آرہا مجھے تو یہاں پرانا پاکستان بھی خراب ہوتا ہوا اجڑا ہوا نظرآرہا ہے,ان کا کہنا تھا کہ سونامی سے صرف تباہی آتی ہے,آصف زرداری کا کہنا تھا کہ گزشتہ انتخابات میں ہمیں الیکشن مہم چلانے کی اجازت نہیں دی گئی وہ آر او الیکشن تھے،،ان کا کہنا تھا کہ اس بار آراو الیکشن نہیں ہونے دیں گے،میرے ورکرزپولنگ سٹیشنز کا گھیراؤ کریں گے اوررزلٹ لے کر اٹھیں گے،پورے پاکستان سے جیت کر دکھاؤں گا,ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب سے ملکی اورعالمی امورنہیں چلائے جارہے،موجودہ حکومت نااہل ہوچکی ہے،ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے کسی کو گاڈ فادر کہا ہے تو اب میں کیا کہوں۔۔پاک سرزمین پارٹی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میں پی ایس پی کو پارٹی تسلیم نہیں کرتا

Most Popular