وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا چین کے شہرتیانجن میں پنجاب حکومت کے زیر اہتمام بزنس کانفرنس اورروڈ شو سے خطاب

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا چین کے شہرتیانجن میں پنجاب حکومت کے زیر اہتمام بزنس کانفرنس اورروڈ شو سے خطاب

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا چین کے شہرتیانجن میں پنجاب حکومت کے زیر اہتمام بزنس کانفرنس اورروڈ شو سے خطاب۔چین کا بیلٹ اینڈ روڈ کا نظریہ انسانی بھلائی،اقوام عالم کی عزت نفس اورخود مختاری کے احترام پر مبنی عظیم دستاویز ہے۔ایسے تاریخ ساز منصوبے کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے چینی صدر شی جن پنگ کا خطاب ان کی قائدانہ عظمت،فراست،مستقل شناسی اورتاریخ کے ادراک کا عکاس تھا۔وزیراعلیٰ.اس شاندار تقریر کی گونج صدیوں تک چہار عالم سنائی دیتی رہے گی۔شہبازشریفبیلٹ اینڈ روڈ ماضی میں ہونیوالے عالمی معاہدوں اورپروگراموں کے برعکس مثبت جذبوں اوربنی نو ع انسان کی مجموعی بہبود کیلئے خوش آئند مستقبل کی آرزوسے عبارت ہےاس پروگرام کا مقصد چند منتخب اقوام کو اپنے دائرے میں شامل کر کے مخصوص عزائم کو عملی جامہ پہنانا نہیں۔چین دوسروں کے معاملات میں دخل دینے اوران پر اپنا موقف مسلط کرنے پر یقین نہیں رکھتا ۔چین دوسرے ممالک سے تعاون کرتے ہوئے انہیں شرائط کا پابند نہیں بناتا۔چین دوستوں سے تعلقات کی قیمت نہیں مانگتا۔چین تعاون کے بدلے میں ’’ڈومور‘‘کی تکرار نہیں کرتا۔.چین نے اپنے اتحادیوں سے کبھی فوجی اڈے یا اےئر بیس نہیں مانگے۔چین نے دنیا میں موجودہ مقام محنت اورمسلسل محنت سے حاصل کیا ہے چےئرمین ماؤسے لیکرموجودہ صدر شی جن پنگ تک چینی تاریخ کے مختلف ادوار میں چین کی قیادت نے ہوا کے رخ کی پروانہ کرتے ہوئے انقلابی فیصلے کیے:جس نے عوام کی تقدیر بدل کررکھ دی ہے چین کے عوام دکھوں کی بھٹی سے گزر کریہاں تک پہنچے ہیں ۔چینی عوام کوانسانی آلام و مصائب کا بخوبی اندازہ اور احساس ہے ۔یہی وجہ ہے کہ چین ان اقوام کو آگے لانا چاہتاہے جو زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئی ہیں ۔اسی لئے بیلٹ اینڈ روڈ میں امتیازی رویے کے بجائے اجتماعیت کی بات کی گئی ہے بالادستی کی بجائے اشتراک اورتصادم کی بجائے مشاورت کی راہ اپنائی گئی ہے پاکستان چینی صدر شی جن پنگ کے ویژن سے مکمل طورپر متفق ہے ۔شہبازشریفچین پاکستان سے اپنے تعاون کی کوئی قیمت نہیں مانگتا۔
چین چاہتا ہے کہ ہم محنت کریں اورپاکستان کو مضبوط اورمعاشی طورپر خوشحا ل بنائیں ۔وزیراعلیٰ

Most Popular