جنوبی ایشیاء میں سیکیورٹی کا کوئی میکانزم موجود نہیں۔ اعزاز چوہدری
امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں سیکیورٹی کا کوئی میکانزم موجود نہیں ہے بھارت اور چین کا مسئلہ بھی خطہ میںعدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔پاک بھارت تعلقات اور بات چیت رکی ہوئی ہے۔سعودی عرب اور ایران دونوں سے پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہیں۔دونوں ممالک کو اپنے مسائل بات چیت سے حل کرنا چاہیں۔ سرحد پار دہشت گرد حملے پاکستان میں زیادہ ہوئے ہیں پاک افغان سرحد کو زیاہ بہتر طور پر منظم کرنے میں امریکہ مدد کرے پاک افغان سرحد کا کنٹرول مشکل کام ہے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں۔افغان مسئلہ کا کوئی فوجی حل نہیں۔ان خیالات کا اظہار اعزاز چوہدری نے جارج ٹائون یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان ہی نہیں خطہ میںخوشحالی کا سبب بھی بنے گا۔افغانستان مسئلہ کا حل عسکری نہیں سیاسی ہے ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیاء کے پورے خطہ میں سیکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایران اور سعودی عرب سے برادرانہ تعلقات ہیں۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کو اپنے مسائل بات چیت کے ذریعہ حل کرنا چاہیں پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان انتہاء پسندی کا سخت مخالف ہے پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی ہے۔