مسلم لیگ ن اندرونی طور پر انتشار کا شکار ہے۔ وزیراطلاعات سندھ
سندھ اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ بہت ہی معیوب بات ہے کہ وزیر خزانہ کا یہ حال ہے، اسحاق ڈار کی بیماری پراسرار بیماری ہے، مسلم لیگ ن اندونی طور پر انتشار کا شکار ہے، مسلم لیگ ن کے پاس اور بھی لوگ ہیں انہیں چاہئے کہ فوری طور پر نیا وزیر خزانہ لے کر آئیں، ملک اس وقت بغیر وزیر خزانہ کے چل رہا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کی وجہ سے کرائم کنٹرول ہوا ہے اسٹریٹ کرائمز میں واضح کمی آئی ہے لیکن روک تھام کیلئے مزید کوششیں جاری ہیں۔