شیخ رشید کبھی عدلیہ اور کبھی آئی ایس پی آر کے خود ساختہ ترجمان بن جاتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ
وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاید خاقان عباسی کا ٹیکنوکریٹس سے متعلق بیان خودساختہ ترجمانوں کے لیے ہے, شیخ رشید کبھی عدلیہ اور کبھی آئی ایس پی آر کے خود ساختہ ترجمان بن جاتے ہیں. منگل کو نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ملک میں جمہوریت قائم ہے اور رہے گی جب کہ کھچڑی پردے کے پیچھے نہیں بلکہ پردے کے آگے پک رہی ہے۔انہوں نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی عدلیہ کے خودساختہ ترجمان بن جاتے ہیں اور کبھی آئی ایس پی آر کے، شیخ رشید جیسے سازشی عناصر روزانہ حکومت جانے کی باتیں کر رہے ہیں۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام جمہوریت چاہتے بھی ہیں اور اس کے محافظ بھی، آئندہ انتخابات میں عوام ہی فیصلہ کریں گے کہ وہ کس کی حکومت چاہتے ہیں۔