نیازی سروسز کی منی ٹریل بھی عدالت میں پیش کر دی،اب عمران خان کو روکنا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہوگیا:ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیازی سروسز کی منی ٹریل بھی پیش کر دی،،یہ کمپنی عمران خان کی نہیں کیوں کہ وہ شئیر ہولڈر نہیں،ججز نے بھی کہا کہ کیس ختم ہونا چاہئے جبکہ مخالفین کوبھی اب لگتا ہے کہ ان کیسزسے کچھ نہیں نکلے گا،اب عمران خان کو بلیک ملیل کرنے کیلئے جعلی اکاؤنٹس استعمال کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ عمران خان اداروں کی توہین برداشت نہیں کرتے اور کارکن عمران خان کی توہین برداشت نہیں کریں گے،الیکشن کمیشن نے پارٹی چیئرمین کے غلط وارنٹ جاری کئے ہیں جنہیں چیلنج کیا جائے گا۔ عمران خان کو روکنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوگیا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ٹوٹنے جارہی ہے،اب ملک میں نئے اتنخابات کراونے کا وقت آگیا ہے