میں جیتی یا ہاری حلقے میں انتیس ہزارووٹوں کی تصدیق ضرورکراؤں گی, ڈاکٹریاسمین راشد
لاہورمیں الیکشن کمیشن کے دفترکے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہمیں جو لسٹ بھیجی گئی تھی اس میں شناختی کارڈ کے نمبراورگھرانہ نمبرموجود نہیں تھے۔میں جیتی یا ہاری حلقے میں انتیس ہزارووٹوں کی تصدیق ضرورکراؤں گی, ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہمیشہ صاف اورشفاف الیکشن ہوں۔الیکشن کمیشن کو نوٹسزدینے کے بجائے سزائیں دینے چاہئیں تھیں۔غلط طریقے سے الیکشن جیتنے سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوتی,ڈاکٹریاسمین راشد نے مزید کہا کہ ن لیگ اپنی حرکتوں سے بازنہیں آئی،بہترانتظامات پرفوج کے شکرگزارہیں۔انھوں نے کہا کہ پچھلے الیکشن سے بہترانتظامات تھے۔فوج کے جوان پولنگ اسٹیشنزکے اندراور باہرموجود تھے۔فوج کی وجہ سے لوگ آسانی سے ووٹ ڈال سکے